23 دسمبر، 2019 7:18 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83605827
0 Persons
ایران کا 5 ہزار مزدور بیرون ملک بھیجنے کا منصوبہ

تہران، ارنا-  ایرانی وزارت محنت اور سماجی بہبود کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ملک کی ملازمت کی منڈی اور ملازمت کے متلاشیوں خصوصا یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کے پیش نظر، اگلے سال کے دوران، 5 ہزار ایرانیوں کو بیرون ملک ملازمت کیلئے بھیجنے کے منصوبے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

"محمد اکبر نیا" نے مزید کہا کہ ہمارے پاس فی الحال 130 غیر ملکی روزگار کے دفاتر ہیں اور وزارت محنت کی پالیسی یہ ہے کہ ایسے ملازمین کو روزگار کے دفاتر کے ذریعہ روانہ کیا جائے جن کے پاس اجازت نامے ہوں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ دفاتر ان ممالک میں چلتے ہیں جن میں لیبر فورس کے داخلے ہوتے ہیں اور ملازمت کے خواہاں افراد کیساتھ بات چیت کرتے ہیں۔

اکبر نیا نے مزید کہا کہ ایرانی وزارت محنت کے منصوبوں میں سے ایک، دیگر ممالک میں مزدوروں کو بھیجنے اور ان کی حمایت کرنے سے متعلق ایسے دفاتر کا قیام عمل میں آیا ہے اور اس وقت ملک میں لائسنس یافتہ نوکریوں سے متعلق سات دفاتر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ  4 سال پہلے، بیرون ملک کام کرنے والے ایرانی شہریوں کا ڈیٹا بیس کی فراہمی کی گئی ہے جس سے نوکری کی سرٹیفیکیشن یا تجدید نو حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک کام کرنے والے ایرانیوں کے مسئلے کو حل کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =