ایران، گیس تنصیبات کے حجم کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے

اصفہان، ارنا- ایران گیس ٹرانسمیشن کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ اس کمپنی نے ایشیاء کے ٹرانسمیشن گرڈ اور پریشر بوسٹ اسٹیشن میں پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا اور تنصیبات کی مقدار کے لحاظ سے بھی دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید توکلی" نے پیر کے روز صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس ٹرانسمیشن کمپنی 305 ٹربو کمپریسرز اور 85 گیس پریشر بوسٹ اسٹیشنوں سے لیس ہیں اور خوش قسمتی سے ایرانی گیس ٹرانسمیشن کمپنی نے رواں سال بھی پچھلے سالوں کی طرح، گیس نیٹ ورک کے تحفظ سے متعلق تمام ضروری اقدمات اٹھائے ہیں۔

توکلی نے کہا کہ رواں سال اور گزشتہ سالوں میں فرق یہ ہے کہ پابندیوں کے پیش نظر آلات میں تمام تبدیلیاں علم پر مبنی کمپنیوں نے کی ہیں اور ہمیں غیر ملکی کمپنیوں پر کوئی انحصار نہیں تھا۔

ایران گیس ٹرانسمیشن کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کے دوران، گیس کی پیدوار میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ گیس ٹرانسمیشن کمپنی کی زیادہ تر سہولیات اور آلات کو اعلی ٹکنالوجی کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اس کی مرمت ملکی کمپنیاں کرتی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =