23 دسمبر، 2019 4:50 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83605657
0 Persons
خنداب جوہری ری ایکٹر کے ثانوی سرکٹ کا آپریشنل کردیا گیا

تہران، ارنا- ایران کے شمال مغرب میں واقع خنداب ہیوی واٹر جوہری ری ایکٹر کے نئے ساز سامان بشمول ثانوی سرکٹ کا جوہری ادارے کے سربراہ کی موجودگی میں آپریشنل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خنداب ہیوی واٹر جوہری ریکٹر کے نئے ساز و سامان بشمول ثانوی سرکٹ اور کیپ کے تنصیب کے پہلے مرحلے کا آج بروز پیر کو آغاز کیا گیا جس کی تقریب میں ایران جوہری توانائی ادارہ کے سربراہ "علی اکبر صالحی" نے حصہ لیا تھا۔

صالحی نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیوں میں سے اراک تحقیقاتی ری ایکٹر کے ڈیزائن اور اس کی تعمیر ہے جو انتہائی قابل قدر اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی نوجوان ماہریں اور سائنسدانوں نے 20 سال پہلے اس عرصے میں قدم رکھا اور آج تک انہوں نے بہت بڑی ترقی کی ہے۔

ایران جوہری ادارہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر ری ایکٹر کے سسٹمز کو 50 حصوں میں تقسیم کا جائے تو خنداب ری ایکٹر کے ابھی 20 سسٹمز کا مکمل ہوگیا ہے،18 سسٹمز مکمل ہونے والے ہیں اور 12 سسٹمز پر بھی کام جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ سال تک وہ بھی مکمل ہوں گے۔

آیندہ 4 مہینوں تک ری ایکٹر ایندھن کی تبدیلی کے سامان کا تنصیب کیا جائے گا

علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ آیندہ 4 مہینوں کے دوران میں بھی جب خنداب جوہری ری ایکٹر کی کیپ کو لگادیا گیا اور باقی دوسرے اجزا کا تصیب کیا گیا تو اسی وقت ری ایکٹر ایندھن کی تبدیلی کے سامان کا تنصیب بھی ہوجائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی جوہری توانائی ادارہ نے تحقیقات کو کمرشلائزیشن بنانے کا رویہ اپنایا ہے جس کے ذریعے سائنس کو ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی پیدوار کی خدمت میں قرار دیا جاتا ہے اور اس مقصد کا ابھی ایرانی جوہری ادارے میں حاصل کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =