ایرانی خواتین نے عالمی بیلٹ ریسلنگ مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین بیلٹ ریسلنگ ٹیم نے قازقستان میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بیلٹ ریسلنگ مقابلوں کا 21 سے 23 دسمبر تک قازقستان کے شہر نور سلطان میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین قومی ٹیم نے مجموعی طور پر ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں ایران سے "ہانیہ عاشوری" نے +75 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ "فاطمہ فتاحی جویباری" اور "زہرا یزدانی" نے بھی بالترتیب 60 اور 55 کلوگرام کی کیٹیگیریز میں جارحانہ انداز میں اپنی حریفوں کو شکست دے کر ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیے۔

ایران کی دیگر کھیلاڑی "مریم احمدی" اور "سحر غنی زادہ" نے بھی اس مقابلوں کی ساتویں اور چوتھی پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

یوں اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین بیلٹ ریسلنگ ٹیم نے مجموعی طور پر 93 پوانٹس کیساتھ پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

کرغیزستان اور قازقستان کی ٹیموں نے بالترتیب 89 اور 69 پوانٹس کیساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =