امریکی سازشیں ایران میں غیرملکی سیاحوں کی آمد نہیں روک سکیں: جہانگیری

بوشہر، ارنا - سنئیر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں اور سازشوں کے باوجود گزشتہ سال ایران کی سیر کے لئے آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے.

یہ بات "اسحاق جہانگیری" نے پیر کے روز ایرانی جنوبی صوبے بوشہر کے شہر تنگستان میں مقامی موسیقی کے میوزیم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو خام خیال کا شکار تھے کہ ایران مخالف ظالمانہ پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ غیرملکی سیاحوں کی آمد کو روک کریں گے مگر تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ان پابندیوں کے آغاز کے بیکوقت اور رواں سال کے دوران اس کی تعداد میں 30 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
جہانگیری نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور 2016 کو ان کی تعداد چار ملین تھی مگر 2018 کو سات ملین تک پہنچ گئی.
نائب ایرانی صدر نے کہا کہ اگر بعض واقعات کو پیش نہیں کیا گیا تو غیرملکی سیاحوں کی تعداد دس ملین تک اضافہ ہوسکا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =