23 دسمبر، 2019 10:31 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83604838
0 Persons
ایران میں سٹیل کی پیداوار عالمی شرح سے زیادہ

تہران، ارنا - ایران میں گزشتہ گیارہ مہینوں میں سٹیل کی پیداوار میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی دوران دوسرے ممالک میں اس کی شرح 2.7 فیصد رہی ہے.

بین الاقوامی سٹیل ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ایران میں سٹیل کی پیداوار میں ترقی عالمی شرح سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران میں خام سٹیل کی پیداوار میں ترقی عالمی شرح کے مقابلے دو گنی ہوگئی ہے اور رواں سال کے 11 مہینوں کے دوران 5.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
عالمی سٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق، ایران نے 11 مہینوں کے دوران دو کروڑ اور 36.48 لاکھ ٹن سٹیل پیدا کی ہے جو 2018 کے مقابلے میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی پیداواری کی شرح دو کروڑ اور 24.52 لاکھ ٹن تھی.
اسلامی جمہوریہ ایران سٹیل کی پیداواری کے لحاظ سے فی الحال 60 ممالک کے مابین دنیا کی دسویں پوزیشن پر ہے اور آئندہ آٹھ سال تک پانچ کروڑ اور پچاس لاکھ ٹن سٹیل کی پیداواری کے ساتھ عالمی ساتویں پوزیشن حاصل کرے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =