اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں ایرانی ویٹ لیفٹر کی اعلی کارکردگی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے ویٹ لیفٹر نے قطر میں منعقدہ 2022 اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغے جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق "کیانوش رستمی" نے 96 کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک مرحلے میں وزن اٹھائے جانے کے مقابلے میں 178 کلوگرام کا وزن کو اٹھایا۔

انہوں نے دو مرحلے میں وزن اٹھایا جانے کے مقابلے میں بھی 225 کلوگرام وزن کو اٹھایا اور یوں مجموعی طور پر 404 کلوگرام کا وزن اٹھانے سے ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں میں شریک ایران کے دیگر نمائندے "علی میری" نے بھی دونوں مرحلے میں مجموعی طور پر 371 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک چاندی کے تمغے کو حاصل کرلیا۔

قطر کے ویٹ لیفٹر"فارس قطری" نے ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک ان مقابلوں میں مجموعی طور پر ایک طلائی، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قطر ویٹ لفٹننگ کپ کا 19 سے 24 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =