یورپ وعدہ نہ نبھائے تو جوہری معاہدے پر پانچویں فیصلے کا نفاذ کریں گے: شمخانی

تہران، ارنا- اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اگر یورپ اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل نہ کرے تو ایران، جوہری معاہدے سے متعلق عمل درآمد میں کمی لانے کے پانچویں فیصلے کا اعلان کرے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جوہری وعدوں کے تحفظ اور توازن کیلئے اپنے پُرامن جوہری وعدوں میں کمی لانے کے عمل کو مختلف مرحلوں میں آغاز کیا ہے۔

 ایڈمیرل "علی شمخانی" نے کہا کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد ایران کے معاشی مفادات کی ضمانت دے کر اس معاہدے کو برقرار رکھنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک نے امریکی اقدامات کے سامنے اپنے سیاسی اور زبانی مواقف پر ڈٹ کر رہنے کے باوجود اب تک جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا ہے اور کوئی کامیابی بھی حاصل نہیں کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اگر یورپ اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل نہ کرے تو ایران جوہری وعدوں میں کمی لانے کے پانچویں مرحلے کا نفاذ کرے گا۔

شمخانی نے کہا کہ جوہری وعدوں میں کمی لانے کا آغاز ابتدا ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا جب وہ جوہری معاہدے سےعلیحدہ ہوگئے اور پھر اس کے بعد یورپ جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں کو نظرانداز کرتے ہوئے، عملی طور پر امریکی اقدامات کو پورا کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے صدر باراک اوباما کی صدرات کے موقع پر ایران کیساتھ جوہری مذاکرات سے پہلے ایران کے پُرامن یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنے کا وعدہ دیا اور اس وعدے کے بعد ایران نے مذاکرات کے عمل کا آغاز کیا۔

شمخانی نے مزید کہا کہ امریکی وعدوں کا جوہری معاہدے میں لکھا گیا اور اس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231میں اس کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے یورپی اقدامات سے متعلق کہا کہ یورپی فریقین، ایک طرف اپنے وعدوں کو نہ نبھانے اور دوسری طرف ایران کے معاشی مفادات کو نظر انداز کرنے کے ذریعے ایران کیجانب سے جوہری وعدوں میں کمی لانے کے عمل کے باعث ہوئے۔

شمخانی نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کے موقف سے متعلق کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جوہری وعدوں کے تحفظ اور توازن کیلئے اپنے پُرامن جوہری وعدوں میں کمی لانے کے عمل کو مختلف مرحلوں میں آغاز کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =