22 دسمبر، 2019 6:20 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83604389
0 Persons
ایران بھارت تعلقات تاریخی اور لازوال ہیں: ظریف

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ حالیہ مذاکرات کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخی اور لازوال ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ان کر بھارتی ہم منصب کیساتھ حالیہ ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ "سمبر امنیم جے شنکر" کیساتھ مذکرات کے بعد ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے ایران اور بھارت کے مشترکہ کمیشن کے 19 ویں اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کیساتھ  اجلاس کی مشترکہ قیادت پر اپنی مسرت کا اظہار کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جو ایران اور بھارت کے مشترکہ کمیشن کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ایران کا دو روزہ دور کیا ہے، نے آج بروز اتوار کو محمد جواد ظریف کیساتھ ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔

اس کے علاوہ ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ اتوار کی دو پہر کوایک دوسرے کیساتھ ایک خصوصی ملاقات کی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سمبر امنیم جے شنکر، کل بروز پیر  کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممکلت اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =