فیفا امریکی دباو کی وجہ سے ایران کی ادائیگیاں نہیں کرسکتی: وزیر کھیل

تہران، ارنا - ایرانی وزیر کھیل اور امور نوجوانان نے کہا ہے کہ امریکی دباو کی وجہ سے عالمی فٹ بال تنظیم (FIFA) کو ایران کی جانب سے غیرملکی کوچز کی ادائیگیاں کرنے کی اجازت نہیں ہے.

ان خیالات کا اظہار "مسعود  سلطانی فر" نے اتوار کے روز ملکی ساختہ کھیل کے سامان کی پہلی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "علی لاریجانی" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو قومی فٹبال ٹیم کے کوچ "مارک ویلتموس" کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے اندورنی کمپنیوں سے قرضہ لینا پڑا۔

ایرانی وزیر کھیل نے کہا کہ قومی فٹبال ٹیم اور فٹبال کلپ استقلال کے کوچوں "مارک ویلتموس" اور "اندرہ آ استراماچونی" کی تنخواہوں کی ادائیگی میں رونما ہونے والے مشکلات کی جڑیں امریکی غیرقانونی پابندیاں ہیں جو اس بار ایرانی فٹبال اور نوجوانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 9 =