22 دسمبر، 2019 5:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83604327
0 Persons
ایران اور اقوام متحده کے تعاون کی کتاب شائع ہوگی

سمنان، ارنا - ایران میں تعینات اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ برائے امور اطلاعات نے کہا ہے کہ ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان 73 سالہ تعاون پر مبنی تاریخی دستاویزات اور تصاویر کی کتاب جلد شائع کی جائے گی.

ان خیالات کا اظہار "ماریا دونتسکو" نے اتوار کے روز جنوب مغربی صوبے سمنان "ایران اور اقوام متحدہ کے تعاون سے متعلق تصاویر اور تاریخی دستاویزات" کی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب کو چھپوانے کا مقصد ایران کے جذبہ امن دوستی کو منظرعام پیش کرنے کا ہے۔

دونتسکو نے مزید کہا کہ جو تصاویر اس نمائش میں پیش کیا گیا ہے ان کو اس کتاب کی تیاری میں استمعال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحد ہ کا سب سے اہم مقصد دنیا میں قیام امن کی فراہمی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی بدستور اقوام متحدہ کے اس مقصد کا پییچھے کر رہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "ایران اور اقوام متحدہ کے تعاون سے متعلق تصاویر اور تاریخی دستاویزات" کی نمائش کا ملک کے جنوب مغربی صوبے سمنان میں 22سے 30 دسمبر تک انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس نمائش میں ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان سیاسی، معاشرتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون سے متعلق 54 تصاویر کو منظر عام پیش کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =