پابندیوں نے ایرانی صعنت کے شعبے کو اور فعال بنادیا ہے: لاریجانی

تہران، ارنا- اسلام جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے ملک میں صنعتی شعبے کو اور فعال بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران میں ملکی ساختہ کھیل سے متعلق سامان کی نمائش کا آج بروز اتوار کو انعقاد کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے حصہ لیا تھا۔

لاریجانی نے کہا کہ اس نمائش میں شریک زیادہ تر پروڈیوسروں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ایران کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کے بعد سے ان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے کیوںکہ سبھی ملکی پیداوار کی طرف راغب ہوئے ہیں۔

ایرانیوں میں مشکلات کو مواقع میں بدلنے کی اہلیت اور قابلیت ہے

 لاریجانی نے مزید کہا کہ یہ ایک اہم نکتہ ہے جس پر امریکیوں کو توجہ دینی چاہئے کہ ایرانیوں میں مشکلات کو مواقع میں بدلنے کی اہلیت اور قابلیت ہے اور یہ نمائش بھی اس کی واضح مثال ہے۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ اس نمائش میں ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کھیلوں کے سامان کو بہت سے ممالک کو برآمد کیا جاتا تھا جو اس میدان میں نئے مواقع کی پیداواری کی عکاسی کرتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =