بھارتی وزیر خارجہ کی ظریف سے ملاقات/ باہمی امور پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – بھارتی وزیر خارجہ نے ہفتہ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران کے دورے پر اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرکے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا.

ایران کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ "سابرامانیام جایشکار" نے آج بروز ہفتہ اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ملاقات کی.
جایشکار اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کی نشست میں شرکت کے لئے ہفتہ کے روز تہران پہنچ گئے.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی اہم مسائل پر گفتگو کی.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کی 19ویں نشست کا ظریف اور جایشکار کی قیادت میں انعقاد کیا جائے گا.
دونوں وزرائے خارجہ اس نشست کے بعد باہمی تعلقات کے معاہدوں پر دستخط کریں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =