ایرانی سائنسی کمپنیوں کی ایشیاء اور یورپ کو لیبارٹری کے سامان کی برآمدات

تہران، ارنا – 20 ایرانی علم کی بنیاد پر کمپنیوں نے گزشتہ دو سال کے دوران ایشیاء اور یورپ کو لیبارٹری کے سامان برآمد کئے ہیں.

یہ بات ایرانی صدارتی دفتر کے ڈپٹی برائے عالمی بزنس کے امور "مسعود حافظی" نے ہفتہ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ہم سائنس کی بنیاد پر کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی برآمدات کے لئے مخصوص خدمات فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں 20 کمپنیوں نے منعقدہ لیبارٹری کے سامان کی نمائش "ایران کی ساخت" میں طبی اور لیبارٹری کے سامان کو برآمد کیا.
حافظی نے کہا کہ ان کمپنیاں اپنی مصنوعات کو چین، جنوبی کوریا، ایکواڈور ، ملائشیا ، کیوبا اور یورپی ممالک میں برآمد کر رہی ہیں.
انہوں نے کہا کہ علم پر مبنی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات برآمد کرنے کی مدد کے لئے شو روم کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایرانی برآمداتی مصنوعات کے معیار کا تعارف کرنا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =