آئیوری کوسٹ کا ایرانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

کاشان، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم آئیوری کوسٹ کے سفارتخانے کے آفیسر نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک میں ایرانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ ایرانی مصنوعات اچھے معیار کی ہیں.

یہ بات "تاماکولو واتارا" نے ہفتہ کے روز ایرانی شہر کاشان کے چیمبر آف کامرس کے چیئرمین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ آئیوری کوسٹ میں مختلف ممالک کے سرمایہ کار موجود ہیں مگر صرف دس ایرانی کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جن کی موجودگی کم سے کم ہے.
واتارا نے کاشان میں قالین اور اس سے متعلقہ نمائش کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ایرانی اقتصادی سرگرم کارکنوں کی موجودگی کا خیرمقدم کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ منعقد ہونے والی نمائش میں خوبصورت اور حیرت انگیز مصنوعات منظر عام پر لائی گئی اور افریقی منڈی سمیت آئیوری کوسٹ ایرانی قالین کی درآمدات کے لئے تیار ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افریقہ میں ایک بہت اچھی اور مستند مارکیٹ ایرانی کمپنیوں کی موجودگی کا منتظر ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی شہر کاشان کی قدمت سات ہزار سال سے زائد ہے جس میں دو ہزار صنعتی یونٹ سرگرم عمل ہیں اور ان کی مصنوعات دنیا کے 60 ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 5 =