ایشیائی کشتی رانی مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں کی اعلی کارکردگی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی کشتی رانی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو طلائی تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی کشتی رانی مقابلوں کے سلسلے میں آج بروز ہفتہ کو ایرانی کھیلاڑیوں "بہمن نصیری" اور "نازنین ملائی" نے ہیوی ویٹ کے زمرے میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے دو طلائی تمغے حاصل کیے۔

رپورٹ کے مطابق، کشتی رانی مقابلوں کے مردوں کے زمرے میں بہمن نصیری نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تمام حریفوں کو شکست دے کر پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد تھائی لینڈ اور ویٹنام کے نمائندوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

اس کے علاوہ ان مقابلوں کے خواتین کے حصے میں نازنین ملائی نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد قازقستان اور ویٹنام کے نمائندوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =