21 دسمبر، 2019 4:40 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83602981
0 Persons
بھارتی وزیر خارجہ 22 دسمبر کو ایران کا دورہ کریں گے

دہلی نو، ارنا- بھارت کے وزیر خارجہ "سبرامنیم جے شنکر" کل بروز اتوار کو ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

بھارتی محکمہ خارجہ کے مطابق، جی شنکر، ایران اور بھارت کے درمیان مشترکہ کمیشن کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے ایران کا دورہ کریں گے۔

اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" بھی شریک ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ اور ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے درمیان ملاقات کا امکان بھی ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایک ایسے وقت ایران کا دورہ کریں گے جب امریکی محکمہ خارجہ کے اعلی عہدیدار نے حالیہ دنوں میں واشنگٹن کجانب سے چابہار پورٹ کی توسیع کیلئے بھارت کو محدود چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ چابہار سہ فریقی معاہدے کے ایگزیکٹو کمیٹی کا دوسرا اجلاس بھی 20 دسمبر کو دہلی نو میں انعقاد کیا گا جس میں بھارت، ایران اور افغانستان نے حصہ لیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں حکومتوں نے چابہار بندرگاہ میں  قائم "شہید بہشتی" کمپلکس پر ہندوستان کی عالمی بندرگاہی کمپنی کی کارکردگی اور اس منصوبے میں حاصل ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =