برآمدات نے درآمدات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے: ایرانی عہدیدار

زنجان، ارنا - ایرانی کسٹم کے انسانی وسائل کی ترقی اور انتظام کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی برآمدات نے درآمدات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.

یہ بات "احمد ذاکری" نے آج بروز ہفتہ ایرانی صوبے زنجان میں کسٹم کے جنرل منیجرز کے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ اور الوداعی تقریب میں کہی.

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آٹھ مہینوں کے دوران ملک کی درآمدات کی شرح 55 ملین ڈالر تھی لیکن نئی رپورٹوں کے مطابق، ایرانی برآمدات کا حجم درآمدات سے زیادہ ہے.

ذاکری نے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں میں ملکی برآمدات اور درآمدات کی مجموعی شرح 110 ملین ٹن تھی جو 88 ملین ٹن برآمدات اور 22 ملین ٹن درآمدات ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =