21 دسمبر، 2019، 1:05 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83602599
T T
0 Persons
برنجہ کی جیل، پہاڑوں کے دل میں ایک گمشدہ دلکش مقام

مہاباد، ارنا – تکاب کا شہر ایرانی صوبہ آذربائیجان غربی میں واقع ہے جو "نامعلوم اور پراسرار ملک" کے نام سے بھی مشہور ہے، اس سرزمین میں متعدد حیرت انگیز گڑھے موجود ہیں۔

تکاب کا شہر ایران کے مغربی صوبہ آذربائیجان غربی کے شہروں میں سے ایک ہے جس میں متعدد حیرت انگیز، تاریخی اور پرانے مقامات موجود ہے جس کی وجہ سے بہت سے سیاحوں اس افسانوی علاقے کا رخ کرتے ہیں.

اس شہر کے تاریخی مقامات میں سے ایک برنجہ کی جیل ہے، جو 8000سال پرانی ہے اور سالانہ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے.

برنجہ کی جیل' کہاں ہے ؟

یہ پراسرار گڑھا شہر تکاب کے شمال میں واقع ہے جو بہت سے سیاحوں اس حیرت انگیز جیل کے دیکھنے کے لیے یہاں آتے ہیں.

یہ جیل  1394ہجری شمسی میں قومی ورثے کی فہرست میں شامل ہوئی۔ اس بڑے گڑھے کا قطر 100 میٹر اور گہرائی 70 میٹر ہے۔ اس جیل کے اندر میں ایک جھیل ہے جو ٹھنڈے پانی اور کاربن گیس سے بھری ہوئی ہے۔

پرانے زمانے میں اس گڑھے سے قیدیوں کو سزا دینے لیے استعمال ہوتی تھی۔

یہ دلکش مقام ایرانی صوبے آذربائیجان غربی کے تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک منفرد اور بے نظیر مقام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شہر تکاب 81 ہزار افراد آبادی کے ساتھ صوبہ آذربائیجان غربی کے جنوب میں واقع ہے جس کو 170 سے زائد تاریخی اور سیاحتی مقامات ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .