ایران اور پاکستان کا مشترکہ بحری مشق مارچ میں منعقد ہوگا: ایرانی سرحدی کمانڈر

اسلام آباد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر جنرل نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کا مشترکہ بحری مشق مارچ میں منعقد ہوگا۔

یہ بات جنرل قاسم رضایی جو پاکستانی شہر کراچی کے دورے پر ہے، نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

جنرل رضایی نے کراچی میں پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات میں مشترکہ سمندری علاقوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی موجودہ صورتحال حالیہ برسوں میں ایران پاکستان کے باہمی رابطوں کی تاریخ کی ایک بہترین دستاویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلی کے ساتھ تعمیری بات چیت، ایران اور پاکستان کے مابین دیرینہ تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔

ایرانی جنرل نے دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعلقات کو مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زمینی سرحدوں پرایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات اچھے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =