ایرانی صدر کی قطر کیخلاف جاری دباو اور معاشی گھیراؤ کی مذمت

تہران، ارنا - صدر ایران نے قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس کے خلاف جاری دباؤ اور معاشی محاصرے کی مذمت کی ہے.

انہوں نے یہ بات کوالالمپور سمٹ کے موقع پر قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے قطر اور ایران کے درمیان برھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم قطر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس ملک کے خلاف کسی بھی دبا‎‎ؤ اور محاصرے کی مذمت کریں گے۔
روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مل کر کام کر سکتے ہیں اور موجودہ معاشی صورتحال میں ایک دوسرے کی بہت ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔
اس موقع میں قطری امیر نے ایرانی صدر کےساتھ اپنی ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کو اپنے باہمی اور سفارتکاری تعلقات کو بڑھانا ہوگا۔
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے قطر کے خلاف پابندیوں سے متعلق ایران کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی ایران کی حمایتوں کو نہیں بھولیں گے 
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایران اور قطر پیداہونے والے ان مشکل حالات پر قابو پا سکتے ہیں۔
ایرانی صدر جنہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کی دعوت پر کوالالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے ملائشیا کا دورہ کیا ہے، کل بروز جمعہ جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے لیے اس ملک میں روانہ ہوں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =