19 دسمبر، 2019 12:27 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83600735
0 Persons
اسلام فوبیا پر قابو پانا ہوگا: مہاتیر محمد

تہران، ارنا - ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کوالالمپور کی اسلامی سمٹ کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ مسلم مکالف سازشیں بالخصوص اسلام فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر پر ہر حال میں قابو پانا ہوگا.

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ سربراہی کانفرنس دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے زیادہ موثر اور فائدہ مند ہوگی اور سنجیدہ اقدامات کو بہتربنانے کی راہ ہموار کرے گی۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ ہم اس سربراہی اجلاس کو دنیا بھر کے مسلمانوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے منعقد کر رہے ہیں۔

ملائیشیائی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اسلام فوبیا پر قابو پانا اور اسلام کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے اپنی کمزوریوں کو دور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ باوجود بعض تنازعات کے ملائیشیا میں مسلم اور غیر مسلم شہری ایک دوسرے کے ساتھ پرامن زندگی گزار رہے ہیں اور اسلام کا دین بھی اس عمل کو پسند کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کوالالمپور سمٹ کا جمعرات کے روز ایران، ملائیشیا، ترکی، قطر کے سربراہوں اور دیگر اسلامی ممالک کے سینکڑوں شخصیات کی موجودگی میں ملائیشیا کے دارالحکومت میں آغاز کیا گیا.

ایران، ترکی، قطر اور بہت سے دوسرے اسلامی ممالک نے اس سربراہی اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایرانی صدر جنہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کی دعوت پر کوالالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے ملائشیا کا دورہ کیا ہے، کل بروز جمعہ جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے لیے اس ملک میں روانہ ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =