ایران کو جوہری معاہدے کے تمام ثمرات ملنے چاہئیں: بھارتی نائب مشیر سلامتی

تہران، ارنا - بھارت کے نائب مشیر قومی سلامتی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری معاہدے کے تمام حقوق اور ثمرات ملنے چاہئیں.

انہوں نے اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور بھارت کی قیادت باہمی تعاون کے فروغ کے لئے ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک  پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کیلئے ایران کے قانونی حق کا دفاع کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "راجیندر کانا" نے ایران میں منعقدہ دوسری علاقائی کانفرنس کے موقع پر ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بھارت کے نائب مشیر قومی سلامتی نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اور اس معاہدے کے بین الاقوامی فریقین کیجانب سے اپنے کیے گئے وعدوں پر قائم رہنے کو بین الاقوامی امن اور سلامتی میں موثر قرار دے دیا۔

انہوں نے مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کوعلاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا سب سے بہترین حل قرار دے دیا۔

 اس موقع پر ایڈمیرل شمخانی نے خطے میں قیام امن و استحکام کو خطی عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے علاقائی ملکوں کے درمیان مذاکرات پر زور دیا۔

 انہوں نے تہران اور دہلی نو کے درمیان اچھے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کیلئے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔

 شمخانی نے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے تمام صلاحتیوں کو بروئے کا لانے پر زور دیا۔

انہوں نے خطے میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کی جڑوں کو تسلط پسند اور سامراجی طاقتوں کی پالیسیوں سے منسلک قرار دیتے ہوئے سامراج کیخلاف جنگ میں بھارتی رہنما مہاتما گاندھی کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =