فائو کا ایران میں سیلاب کے انتظام کیلیے 395 ہزار ڈالر معاہدے پر دستخط

تہران، ارنا - اقوام متحدہ کے ماتحت خوراک و زراعت تنظیم (فائو) نے ایران میں سیلاب کے انتظام کیلیے 395 ہزار ڈالر معاہدے پر دستخط کیے.

تفصیلات کے مطابق نائب ایرانی وزیر جہاد زراعت 'علی مراد اکبری' اور ایران میں تعینات فائو تنظیم 'fao' کے نمائندے' گرولد بودکر' کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے گئے.

فائو نے ایران میں سیلاب کے انتظام کیلیے 395 ہزار ڈالر بجٹ کو مختص کیا جس بجٹ کا 30 فیصد اس منصوبے کے ضروری سامان کی خریداری کے لیے ہے.
گرولد بودکر نے کہا کہ امریکہ کے شمالی ممالک اور یورپی ممالک اس منصوبے میں شرکت نہیں کر سکتے ہیں اور امریکی پابندیاں، فائو اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتی ہیں.

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایرانی وزارت زراعت کے تعاون سے یہ منصوبہ بخوبی آگے بڑھے گا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =