18 دسمبر، 2019 1:47 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83599553
0 Persons
ایران مشرق وسطی میں نیورو سائنسز میں پہلے نمبر

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر صحت برائے امور ٹیکنالوجی اور ریسرچ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نیورو سائنسز کے لحاظ سے مشرق وسطی میں پہلے نمبر ہر ہے.

یہ بات شاہین آخوند زادہ نے آج بروز بدھ تہران میں منعقدہ نیورو سائنسز کی آٹھویں کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال شائع ہونے والے تحقیقی مقالات کے مطابق ایران کو نیورو سائنسز کے لحاظ سے مشرق وسطی میں پہلی پوزیشن حاصل ہے.

ایرانی وزارت صحت و طبی تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری برائے ریسرچ اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ نیورو سائنس کے میدان میں ملک کی سائنسی پیداواروں کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں مضامین کی تعداد کے شعبے میں دنیا کے 19واں نمبر اور مضامین کے حوالہ جات کے لحاظ سے27  واں نمبر پر ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران دنیا میں کلینیکل میڈیسن کے مضامین کے شعبے میں 16 ویں پوزیشن پر آگیا ہے.

آخوند زادہ نے پابندیوں کے باعث ملک میں پیش آنے والے مسائل اور خدشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر چند پابندیوں کی وجہ سے ہمیں کچھ مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم دواسازی کی صنعت میں دنیا کی ساتویں پوزیشن پر ہیں اور علم پر مبنی کمپنیوں کی مدد سے دواسازی کے شعبے میں خودکفیل ہوسکتے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =