پابندیوں کے باوجود ایران کی ترقی کا سفر جاری ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے نینو ٹیکنالجی، ہوابازی و خلائی شعبوں میں وطن عزیز کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں اور اقتصادی دباو کے باوجود ایران کی ترقی کا سفر جاری

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی جنہوں نے 2019 کوالامپور سربراہی اجلاس کی شرکت کے لیے ملائیشیا کےدورے پر ہے نے آج بروز بدھ اس ملک میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے گزشتہ کچھ سالوں میں ایران کی مختلف کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئۓ کہا کہ پابندیوں کے باوجود غیر ملکی اور ایرانی یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔
روحانی نے پابندیوں اور معاشی دبا‎ؤ کے باوجود جوہری شعبے میں ایران کی بہت کامیابیاں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے نئے IR6' ' سینٹری فیوجز کام کر رہے ہیں اور " آئی آر 9" سنیٹری فیوجز بھی ٹیسٹ کے مرحلے میں ہیں.
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیوںیون کیجانب سے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو اور پابندیاں عائد کرنے کا مقصد ایران کو تنہا کرنا تھا جو ایرانی عوام کی مزاحمت سے اب ملکی صورتحال تمام شعبوں میں پہلے سال سے کہیں بہتر ہے.
انہوں نے کہا کہ آج اقتصادی، سیاسی، معاشرتی، ثقافتی اور دفاعی کے شعبوں میں غیرملکی دباو کے سامنے ہماری برداشت، پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
ایرانی صدر نے خودکفیل ہونے اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کارسازی کی صنعت میں آٹوموبائل کے بعض پرزے کو ملک کے اندر تیار کر رہے ہیں.
ایرانی صدر مملکت نے مزید کہا کہ آج ہم کو تیل اور گیس کی تنصیبات اور ٹربائن اور کمپریسر کی تعمیر کے شعبے میں کوئی مشکل کا سامنا نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم پابندیوں کو ایک "اچھے موقع" میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ آج سب جانتے ہیں کہ جوہری معاہدے سے علیحدگی امریکہ اور ان کے دوستوں کے مفاد میں نہ تھی، اور ہم اپنی مزاحمت کے ساتھ انہیں جوہری معاہدے میں واپس جانے پر مجبور کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =