18 دسمبر، 2019 10:40 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83599063
0 Persons
ایران اور نخچیوان کا دینی امور میں تعاون کا جائزہ

باکو، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور نخچیوان نے دینی اور زیارتی امور میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا.

نخچیوان میں تعینات ایرانی قونصلر "سید احمد حسینی" اور اس ملک کے سرکاری ادارہ برائے دینی امور کے سربراہ "وقار بابایف" نے منگل کے روز ایک ملاقات کے دوران دینی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
بابایف نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کی خودمختاری کے بعد نخچیوان میں مسجد اور دوسرے دینی مقامات کی تعمیر کے لئے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں 214 مسجد سرگرم عمل اور تمام علاقے اور گاؤں میں مساجد موجود ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام ائمہ اطہار اور امام حسین علیہ السلام پر خراج عقیدت پیش کرکے زیارت کے لئے شہر مشہد اور قم کے دورے پر دلچسبی کا اظہار کرتے ہیں.
ایرانی قونصلر نے کہا کہ مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے عقائد ایک حقیقت ہے جس سے مغرب بےچینی کا شکار ہے اور اس کی کمزوری اور ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے.
دونوں فریقین نے مختلف دینی اور زیارتی شعبوں میں مذہبی رہنما اور سائنسدانوں کے تبادلے پر اتفاق کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =