ایران اور سلووینیا کا عوامی سفارتکاری کے فروغ پر زور

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت اور یورپی ملک سلووینیا کے سفیر نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی، آرٹس تعاون اور عوامی سفارتکاری کے فروغ پر زور دیا ہے.

ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس 'سید عباس صالحی' نے منگل کے روز ایران میں تعینات سلووینین سفیر محترمہ خاتون 'کریستینا رادی. کے ساتھ ملاقات کی.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فنکارانہ تعلقات کے پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سلووینیا کے درمیان ثقافتی، معاشی اور سیاسی تعلقات سمیت دوطرفہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فنکارانہ کے شعبوں میں دستخط ہونے والے معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدے مستقبل ایران اور سلووینیا کے درمیان ثقافتی تعلقات کے مستقبل کے لیے موثر ہوں گے.

صالحی نے کہا کہ ایران، سنیما سمیت مختلف ثقافتی اور فنکارانہ شعبوں میں سرگرم ہے اور ایشیا اور عالمی سنیما میں ایرانی سنیما کو نمایاں مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سنیما نے دنیا کے مختلف فلم میلوں خاص طور پر سلووینیا کے میلوں میں شرکت کی ہے لہذا ہم مشترکہ فلم کی پیداواری کے لیے ہم دونوں ممالک کے سینما کے مابین موجودہ مواقع سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس موقع میں سلووینیا کی سفیر نے کہا کہ یقینا ثقافتی اور فنکارانہ تعلقات سے دونوں ممالک کے باہمی تبادلے کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے اور یہ دونوں ممالک کی پہچان کا سبب بنتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =