18 دسمبر، 2019 9:59 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83598972
0 Persons
امریکہ سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے: ایران

بیجنگ، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر امریکہ سے بات چیت کے امکانات کو رد کرتے ہوئے یہ واضح کردیا ہے کہ ایران، امریکہ سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں کرے گا.

یہ بات نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" نے منگل کے روز چینی ٹیلی ویژن س جی این ٹی کو انٹریو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے علیحدگی کی وجہ اس ملک کے ساتھ مذاکرات ایک ناکام اور خراب تجربہ بن گیا ہے.
عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی دباؤ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا کیونکہ اسی صورت میں مذاکرات کا مطلب ہتھیار ڈالنا ہوگا، تہران کا اعتماد امریکہ سے مکمل ختم ہوگیا ہے.
انہوں نے جوہری وعدوں کی کمی لانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس عالمی معاہدے کے تحفظ کے خواہاں اور اس کا خاتمہ نہیں چاہتے ہیں اسی لئے امریکی علیحدگی کے بعد اس سے نہیں نکلے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 2 =