17 دسمبر، 2019 7:41 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83598569
0 Persons
اس سال ساڑھے ۸۷ ہزار سے زائد ایرانی حج کریں گے

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب نے اگلے سال حج کے معاہدے پر دستخط کردئے ہیں جس کے مطابق ۸۷ ہزار ۵۵۰ ایرانی حج کی سعادت حاصل کریں گے.

ان خیالات کا اظہار "علی رضا رشیدیان" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج آپریشن سے متعلق سعودی عرب کیساتھ کیے گئے مذاکرات میں ہماری مذاکراتی ٹیم کی مرکزی توجہ ایرانی زائرین کے وقار کے تحفظ اور ان کی سلامتی کی فراہمی پر مرکوز تھی جو سعودی فریق نے اس کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے سمجھوتے کے پہلے اصول کے طور پر ابھرا۔

رشیدیان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اس سمجھوتے کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں ایرانی زائرین کی تعداد میں ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 87 ہزار 550 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ گزشتہ دو سالوں سے ساڑھے تیرہ لاکھ ایرانی شہری حج کے لئے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں.

رشید یان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ائئرلائن ہما کے ساتھ ساتھ دو دیگر ایرانی ہوائی کمپنیوں "ماہان" اور "قشم ایئر" کو بھی ایرانی زائرین کو سعودی عرب بھیجنے میں حصہ لینے پر تبادل خیال کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ہم اپنی درخواست کو ایک سرکاری مراسلے کے ذریعے سعودی عرب کو پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق سعودی عرب کیساتھ 10 معاہدوں پر دستخط کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =