17 دسمبر، 2019 6:21 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83598490
0 Persons
بھارتی میلے میں ایرانی فلموں کی اعلی کارکردگی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے فنکاروں کی بنائی گئی فلموں کو بھارت میں بچوں اور نوجوانوں سے متعلق منعقدہ SIFFCY میلے کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایرانی فنکاروں کی بنائی 3 انیمیشن اور ایک فلم کو بھارت کے SIFFCY میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا جن میں سے فلم ساز "عباس آرام" کی بنائی فلم "Here my village" نے سب سے زیادہ ایوارڈز کو اپنے نام کرلیا۔

Here my village فلم نے سب سے بہترین ہدایت کار، سب سے بہترین منظرنامہ، ناقدین کے نقطہ نظر سے سب سے بہترین فلم اور جئوری کی سب سے پسندیدہ فلم کے ایوارڈز کو حاصل کر لیا۔

اس کے علاوہ خاتون ایرانی فنکار "لیدا فضلی" کی بنائی گئی شارٹ انمیشن "This Side, Other Side" کو بھی سب سے بہترین منظرنامہ اور جئوری کی پسندیدہ فلم کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق SIFFCY میلے کا 9 سے 13 دسمبر تک بھارت کے دارالحکومت دہلی میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =