17 دسمبر، 2019 5:56 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83598452
0 Persons
ایرانی صدر کوالامپور کے دورے پر پہنچ گئے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر"حسن روحانی" آج بروز منگل کو ملائشیائی وزیراعظم "مہاتیر محمد" کی باضابطہ دعوت پر کوالامپور سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے ملائیشیا کے دورے پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، 2019 کوالامپور سربراہی اجلاس 18 سے 21 دسمبر تک دارالحکومت سنگاپور میں انعقاد کیا جائے گا جس میں سات مختلف شعبوں بشمول ترقی اور گورننس، یکجہتی اور اچھی نظام حکومت؛ ثقافت اور شناخت، انصاف اور آزادی؛ امن، سلامتی اور دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری اور انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے انتظام کے شعبوں میں مسلمانوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سمٹ میں ملائیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، ترکی، ایران اور قطر کے رہنماؤں سمیت دنیا بھر کے 400 سے زائد مسلمان دانشوروں اور اسکالرز کو اکٹھا کیا جاتا ہے تا کہ وہ دنیائے اسلام کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں۔

2019 کوالامپور سربراہی اجلاس کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ اب تک دنیا کے 52 سربراہوں، سیاسی سفارتکاروں اور سائنسدانوں نے اس اجلاس میں حصہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر کوالامپور سربراہی اجلاس کے موقع پر دیگر ممالک کے سربراہوں کیساتھ ملاقات اور باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کریں گے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت، ملائیشیا میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =