ایران کی میزبانی میں دوسری علاقائی سلامتی کانفرنس کل ہوگی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں علاقائی سلامتی پر دوسری کانفرنس کا انعقاد بدھ کے روز ہوگا جس میں سات ملکوں کے مشیر قومی سلامتی شریک ہوں گے.

منعقد ہونے والے علاقائی اجلاس میں ایران کے علاوہ روس، بھارت، افغانستان، چین، تاجکستان اور ازبکستان کی قومی سلامتی کے مشیر شریک ہوں گے.

اس ایک روزہ نشست میں افغانستان اور دہشتگردی کی مختلف قسم سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
شریک ممالک کی قومی سلامتی کے مشیر منعقدہ اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کریں گے.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلی علاقائی سلامتی کانفرنس کی میزبانی کی جس میں بھارت، افغانستان، روس اور چین نے شرکت کی مگر رواں سال کے اجلاس میں ان ممالک کے علاوہ تاجکستان اور ازبکستان بھی شریک ہوں گے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =