17 دسمبر، 2019 1:13 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83597938
0 Persons
قطر اور کویت، ایران سے براہ راست بات چیت کے حامی

تہران، ارنا - قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر اور کویت، اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے درمیان براہ راست بات چیت کے حامی ہیں.

یہ بات نائب قطری وزیر اعظم "شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی" نے پیر کے روز الجیریائی ٹی وی چینل "لقاء الیوم" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب پڑوسیوں کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہیں ہرچند خلیج فارس کونسل کے بعض ممالک نے اپنے خصمانہ اقدامات کے ساتھ ہماری ثالثی کو روک کردیا ہے.
قطری وزیر خارجہ نے ایران کی ایک اہم علاقائی ملک کی منظوری پر زور دیا اور کہا کہ خلیج فارس کونسل کے ممالک تنازعات کو بڑھانے کے بجائے براہ راست مذاکرات کریں.
انہوں نے کہا کہ قطر اور کویت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی مذاکرات کی حمایت کر رہے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =