رواں سال میں ہمارے تجارتی تبادلوں کا حجم 100 ارب سے زائد تھا: نائب ایرانی صدر

تہران، ارنا – نائب سنیئر ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اقتصادی پابندیوں کی یہی بڑی صورتحال میں بھی رواں سال میں دوسرے ممالک کے ساتھ ہمارے تجارتی تبادلوں کا حجم 100 ارب سے زائد تھا.

یہ بات اسحاق جہانگیری نے آج بروز منگل تہران میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اپنی پوری طاقت کے ساتھ ایرانی معیشت کو شکست دینا چاہتی تھی لیکن ناکام ہوئی، حتی کہ امریکی حکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ہم ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
جہانگیری نے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں میں ہماری بندرگاہوں سے دوسرے ممالک کو 100 ملین ٹن سے زائد مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =