17 دسمبر، 2019 10:56 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83597621
0 Persons
ایران اور اٹلی کے درمیان ثقافتی تعلقات کا فروغ

تہران، ارنا - ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحت کی تنظیم کے نائب سربراہ نے ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے شعبوں میں اٹلی کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا.

یہ بات 'محمد حسن طالبیان' نے پیر کے روز 'اٹلی اور ایران کے مابین ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی ترقی کے لئے باہمی تعاون' سے متعلق منعقدہ نشست میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ثقافتی ورثے کے شعبے میں اٹلی کیساتھ دوطرفہ تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اٹلی کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ظالمانہ پابندیوں کے دوران ایران کیساتھ اٹلی کے تعلقات اچھے تھے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تعاون، ایران کے اصل چہرے کو بہتر انداز میں متعارف کروانے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس موقع میں اطالوی سفارتخانے کے ایک عہدیدار 'آگوستو دی جیاچینتو' نے ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایران اور اٹلی کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عالمی میڈیا ایران کے اصلی اور پُرامن چہرے کو مسخ کر کے اس ملک کو ایک غیر محفوظ اور بدامن ملک کے طور پر دکھا رہے ہیں جبکہ میں نے قریب سے ایرانی عوام سے بات چیت کی ہے وہ بہت میہمان نواز اور امن پسند ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 9 =