کوالالمپور سمٹ، ایرانی صدر ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے

تہران، ارنا – ایران کے صدر مملکت "حسن روحانی" منگل کے روز عالمی 2019 کوالالمپور سمٹ میں شرکت کے لئے ملائیشیا روانہ ہوگئے.

ایرانی صدر ملائیشیائی وزیر اعظم "ماہاتیر محمد" کی دعوت پر اس اجلاس میں شریک ہوں گے.
2019 کوالالمپور سمٹ کا 18 سے 21 دسمبر کو انعقاد کیا جائے گا جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدانوں، صدور اور رہنما شریک ہوں گے.
اس عالمی اجلاس میں شریک افراد اسلامی ممالک کے اہم چیلنجز، دنیائے اسلام میں موثر مسائل اور ان چیلنجز کے حل پر دستیابی پر تبادلہ خیال کریں گے.
تفصیلات کے مطابق، صدر روحانی کے علاوہ ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" کوالالمپور کے بعد 20 دسمبر کو جاپان کا دورہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =