ایرانی وزیر خارجہ بھارتی رائے سینا ڈائیلاگ فورم میں حصہ لیں گے

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، جنوری مہینے کے دوران، بھارت میں منعقدہ رائے سینا ڈائیلاگ فورم میں حصہ لیں گے۔

رائے سینا ڈائیلاگ ٹوئٹر اکاونٹ میں جاری ایک پیغام کے مطابق اس فورم کی کانفرنس کا 14 سے 16 جنوری تک بھارتی دارالحکومت دہلی میں انعقاد کیا جائے گا جس میں ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" بھی حصہ لیں گے۔

اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ، اس کانفرنس میں خطاب بھی کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ظریف نے گزشتہ سال کے دوران بھارت کا دورہ کرتے ہوئے رائے سینا ڈائیلاگ فورم سے خطاب بھی کیا اور مغرب کے بغیر عالم نظم و ضوابط سے متعلق روشنی ڈالی.

 واضح رہے کہ رائے سینا ڈائیلاگ ایک کثیر ملکی کانفرنس ہے جو ہر سال نئی دہلی میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس کانفرنس میں بین الاقوامی برادری کو در پیش مشکل ترین مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے اور المی سیاسی، کاروباری، میڈیا اور سول سوسائٹی کے رہنما اس میں حصہ لیں گے تا کہ بین الاقوامی پالیسی کے وسیع معاملات پر تعاون سے متعلق مذاکرات کریں۔

رائے سینا ڈائیلاگ کا ابزور ریسرچ فاونڈیشن اور بھارتی حکومت اور محکمہ خارجہ کی زیر اہتمام میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =