ایرانی فلم کو فرانسیسی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی فلم "Yeva" کو فرانس میں منعقدہ ایرانی فلموں کے فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، پہلے ایرانی فلمی میلے کی اختتامی تقریب کا 15 دسمبر کو فرانس کے شہر ویترہ میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی فلم  نے Yevaبہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ویترہ میں پہلے ایرانی فلمی میلے کی اختتامی تقریب گذشتہ رات ویتره شہر اور برٹنی خطے کے شہریوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی، ویتره کے میئر، برٹنی صوبے میں فرانسیسی قومی اسمبلی کے نمائندے، عالمی ثقافتوں اداروں کے سربراہ کے ساتھ ساتھ ایرانی ہدایت کاروں نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا تھا۔

منعقدہ تقریب میں سب سے بہترین فلم کے انعام کو خاتون ایرانی ہدایت کار "آناہید آباد" کی بنائی گئی فلم Yeva کو ملا اور دوسرا اور تیسرا انعام مشترکہ طور پر "Vilaieha" اور "A House on 41st ST" فلموں کو دیا گیا۔

Yeva فلم کی کہانی نئے دور کے انسانوں کے معاشرتی مسائل سے متعلق ہے جس میں "یہ وا" نامی ماں کی زندگی کو ناظرین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جو اپنے گزشتے کو بھول جانا چاہتی ہے۔ وہ ایک 34 سالہ ڈاکٹر ہیں جس کیخلاف اپنے شوہر کو مارنے کے الزام میں قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔

وہ اپنی جوان بیٹی کی حفاظت کے لئے یروان سے فرار ہوکر دور دراز جگہ میں پناہ لیتی ہے اور وہاں اس کو بہت بڑے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =