16 دسمبر، 2019 5:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83596933
0 Persons
مشہد اور باکو کے درمیان براہ راست پرواز کا قیام

مشہد، ارنا- ایرانی شمالی شہر مشہد اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی براہ راست ہفتہ وار پرواز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہد کے "ہاشمی نژاد" ائیر پورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں مشہد اور باکو کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز کردیا گیا جس میں صوبائی عہدیداروں نے حصہ لیا تھا۔

صوبے خراسان رضوی کے ائیر پورٹس کے دایریکٹر مینجر "محمود امانی بنی" جو اس تقریب میں شریک تھے، نے کہا کہ اس پرواز کا آذربائیجان کی ائیرلائن کمپنی "Buta Airways"، سیاحتی کمپنی "باکو سٹار" اور ایک ایرانی کمپنی کے درمیان تعاون کے ذریعے قیام عمل میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس براہ راست پرواز کے قیام کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کا فروغ اور مشہد میں واقع روضے امام رضا (ع) کی زیارت کیلئے آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کرنے کا ہے۔

امانی بنی نے کہا کہ مشہد سے باکو کیلئے ہفتے میں پیر اور جمعرات کے دنوں میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشہد- باکو کے درمیان پہلے پرواز کا آج بروز پیر کو آغاز کیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں یہ پروازیں روزانہ چلائی جائیں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =