16 دسمبر، 2019 3:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83596752
1 Persons
ایرانی صدر 20 دسمبر کو جاپان کا دوره کریں گے

تہران، ارنا- نائب ایرنی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" 20 دسمبر کو جاپان کا دورہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار"سید عباس عراقچی" نے آج بروز پیر کو تہران یورنیورسٹی کی کالج برائے ورلڈ اسٹڈیز میں ایران اور جاپان کے تجارتی تعلقات سے متعلق منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر روحانی کے آئندہ دورہ جاپان، جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ایران کے رد عمل میں ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کا دورہ ایران اور جاپان سے باہمی تعلقات کی مضبوطی ظاہر ہوتی ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب امریکہ نے ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباو لگانے کا رویہ اپنایا اور ایران کو دنیا میں الگ کرنے کیلئے ہر کسی قسم کی سازش کو بروئے کار لایا، اسی وقت اور ایران اور جاپان کے اسٹریٹجک تعلقات کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے سربراہوں نے ٹوکیو اور تہران کا دورہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ایرانی اسپیکر نے بھی حالیہ مہینوں کے دوران، جاپان کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ایران میں تعینات جاپانی سفیر "سایتو میتسوگو" نے اس اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی کمپنیاں ایران کے مستقبل کے بارے میں پُرامید ہیں اور اب بھی ایران میں سرگرم ہیں اور ماحولیات، صحت کی دیکھ بھال اور آفات سے بچاؤ جیسے شعبوں میں خدمات کی فراہمی کی ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاپانی وزیر اعظم نے حالیہ مہینوں کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا۔ گزشتہ 40 سالوں سے ابت تک یہ کسی جاپانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ایران تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =