عالمی ادارہ صحت کی عوامی صحت کی کوریج میں ایران کی کامیابی کی تعریف

تہران، ارنا – ایران میں تعینات عالمی ادارہ صحت 'ڈبليو ايچ او' کے نمائندے نے گزشتہ 40 سالوں میں عوامی صحت کی انشورینس کی فراہمی کے شعبے میں ایران کی ذمہ داری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ، ایران مخالف امریکی یکطرفہ پابندیوں کو ایرانی عوام کی صحت اور فلاح کیلئے ایک خطرہ سمجھتا ہے.

یہ بات کریستف هاملمن نے آج بروز پیر ایران میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے عالمی دن '12دسمبر' کی آمد کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس دن کی تقریبات میں شرکت کر رہی ہوں.
صحت عامہ کی دیکھ بھال سے مراد یہ ہے کہ سب لوگ مالی مسائل کے بغیر صحت کی سہولیات کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صحت کی تمام خدمات مفت ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =