ایران کے نئے سفیر کی افغان صدر سے ملاقات، اسناد تقرری پیش

کابل، ارنا- افغانستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر "بہادر امینیان" نے افغان صدر "اشرف غنی" کیساتھ ایک ملاقات میں اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔

تفصیلات کے مطابق امنیان نے گزشتہ روز کے دوران بھی افغان محکمہ خارجہ کے ناظم الامور "ادریس زمان" سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں اپنی اسناد تقرری کے کاپی کو پیش کیا۔

اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے باہمی تعلقات کے فروغ پر دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک افغان حکومت کی قیادت میں انٹرا افغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر ادریس زمان نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے افغان حکومت اور عوام کی بدستور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایرانی نئے سفیر کےعہدہ سنھبالنے کے بعد ایران اور افغانستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ ہوگا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ امینیان، اس سے پہلے رومانیہ میں بطور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرسمیت ایرانی محکمہ خارجہ کی کالج برائے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ، ایران کی ایکسپڈیسی کونسل میں قائم خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی کی سپریم نیشنل کونسل میں قائم اسٹریٹیجک اسسمنٹ کی تشخیص کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے "محمد بہرامی" نے 6 سالوں کے لئے افغانستان میں بطور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر فرائض سرانجام دیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =