15 دسمبر، 2019 4:47 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83595477
0 Persons
ظریف نے ہرمز امن منصوبے کے مقاصد پر روشنی ڈالی

 تہران، ارنا- قطر کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرلز اور اعلی مقامات کیساتھ ایک ملاقات میں ایرانی تجویز کردہ ہرمز امن منصوبے کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں منعقدہ 2019 دوحہ فورم کے اجلاس کے موقع پر آج بروز اتوار کو "محمد جواد ظریف" نے  اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرلز اور اعلی مقامات کیساتھ ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سے متعلق بات چیت کی۔

 اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل "بان کی مون" بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی 72 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مملکت کیجانب سے ہرمز امن منصوبے کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ اس ملاقات کے دوران، ایران جوہری معاہدے سے امریکی غیرقانونی علیحدگی سے متعلق بات چیت ہو گئی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ مہینوں کے دوران، اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خلیج فارس میں امن و سلامتی کے مقصد سے تمام پڑوسی ملکوں کو امن کے اتحاد اور ہرمز امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت دی ہے.

ڈاکٹر روحانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ذمہ داری کے پیش نظر تمام ہمسایہ ممالک کو اس ضمن میں تعمیری تعاون کی پیشکش کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو ممالک خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے واقعات سے متاثر ہوتے ہیں، انھیں امن کے اتحاد اور ہرمز امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں.

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ «اتحادِ امید» کا اصل مقصد آبنائے ہرمز میں واقع تمام قوموں کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کو فراہم کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی تجویز کردہ منصوبے میں آبنائے ہرمز اور اس آگے کے سمندری علاقوں میں آزاد اور پُرامن جہازرانی، تیل اور توانائی تک آسانی رسائی اور تمام ممالک کو ایندھن ضروریات فراہم کرنا شامل ہیں.

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ دوحہ فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گزشتہ روز قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے قطری وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سمیت اپنے پولینڈ کے ہم منصب اور عراق کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =