15 دسمبر، 2019 2:51 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83595279
0 Persons
ظریف اور قطری وزیر اعظم کا باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے قطری وزیر اعظم کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

محمد جواد ظریف جنہوں نے قطر میں منعقدہ 2019 دوحہ فورم کے اجلاس کی شرکت کے لیے دوحہ کے دورے پر ہے، آج قطری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ 'شیخ عبدالله با بن ناصر آل ثانی ' کے ساتھ ملاقات کر کے باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو کی.

ایرانی وزیر خارجہ نے اجلاس کے موقع پر بھی قطری ہم منصب 'شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی' عراق کی قومی سلامتی کے مشیر 'فالح الفیاض' اور پولینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں.

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، ہفتہ کے روز قطر کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ دوحہ فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ظریف، اس اجلاس میں خطاب کرنے سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 12 =