ایرانی قائد کے حکم پر تقریب مذاہب اسلامی کے فورم کے سیکریٹری جنرل کی تعیناتی

تہران، ارنا - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے نئے سیکریٹری جنرل کو تعینات کردیا.

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ 'سید علی خامنہ ای' نے آج بروز اتوار اپنے ایک حکم میں علامہ حاج شیخ 'حمید شہریاری' کو عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے نئے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر مقرر کردیا۔

ایرانی قائد کے حکم کا ایک حصہ حسب ذیل ہے :

انہوں نے فرمایا کہ آج مسلمان بھائیوں کے درمیان تفرقہ انگیز پالیسیوں کی ناکامی کے آثار پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہیں جبکہ عالمی سامراج نے حالیہ دہائیوں میں پہلے سے کہیں زیادہ مسلم ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی ہے.

ایرانی قائد نے مزید فرمایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم علماء، اللہ کی رہنمائی سے  فرقہ واریت اور سازشوں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں اور یہ عالمی سامراج کی پالیسیوں کے بالکل برعکس ہے.
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے علامہ محسن اراکی' اس عہدے پر فائز تھے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =