15 دسمبر، 2019 9:31 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83594477
0 Persons
ایران اور قطر کا باہمی تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا – ایرانی اور قطری اسپیکروں نے آج بروز اتوار ترکی میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے 12ویں اجلاس کے موقع پر باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا.

علی لاریجانی نے آج ترکی میں قطری ہم منصب احمد بن عبدالله بن زید آل محمود کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.

لاریجانی نے ایران اور قطر کے مابین اچھے تعلقات اور خطے میں قطر کے مثبت کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قطری عوام اور حکومت نے ظالمانہ پابندیوں کے سامنے اچھی طرح مزاحمت کی اور ان کی تدبیروں نے قطر کو الگ تھلگ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ خطے کے اہم امور پر مشاورت کرتے ہیں اور قطر کے ساتھ باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں.

قطری اسپیکر نے قطر کے خلاف پابندیوں پر ایران کے مثبت موقف کی تعریف کی.

انہوں نے کہا کہ قطر کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کی شرط ایران کے ساتھ باہمی تعلقات منقطع کرنا ہے لیکن ہم نے ان کی کوئی شرائط کو قبول نہیں کیا بلکہ ہم مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرط کے چاہتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ، ایرانی اسپیکر گزشتہ روز ایک پارلیمانی وفد کی قیادت میں ترکی میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے 12ویں اجلاس کی شرکت کے لیے ترکی روانہ ہوگئے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =