14 دسمبر، 2019 7:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83594171
0 Persons
عراقی قومی سلامتی کے مشیر کی ظریف سے ملاقات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے قطر میں منعقدہ 2019 دوحہ فورم کے اجلاس کے موقع پر عراق کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "فالح الفیاض" نے اس ملاقات میں عراق کی تازہ ترین تبدیلیوں پر بات چیت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ  ظریف نے اس ملاقات سے پہلے پولینڈ کے وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، آج بروز ہفتہ کو قطر کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ دوحہ فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ظریف، اس اجلاس میں خطاب کرنے سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =