پاکستان میں تعمیراتی صنعت کی نمائش کا انعقاد، 10 ایرانی کمپنیوں کی شرکت

 اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں  تعمیراتی صنعت سے متعلق 15 ویں بین الاقومی نمائش کا ساحلی شہر کراچی میں انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 10 کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس نمائش کی افتتاحی تقریب کا آج بروز ہفتہ کو پاکستانی وزیر برائے انفارمیشن اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر "خالد مقبول صدیقی" اور صوبائی عہدایداروں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں کراچی میں تعینات ایرانی قونصلر "احمد محمدی" اور ایرانی وفد کے سربراہ اور پاکستان میں ایران کے سابق تجارتی قونصلر "مراد نعمتی زرگران" نے بھی حصہ لیا تھا۔

اس نمائش میں شریک 500 ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں خاص طور پر دنیا کے 7 ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کی کمپنیوں نے تعمیراتی صنعت، تعمیراتی سامان سے متعلق تعمیراتی مشینری، ڈیزائن اور فن تعمیر سے متعلق مشینری میں اپنی جدید ترین صلاحیتوں کا ناظریں کے سامنے پیش کیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی میں تعمیراتی صنعت سے متعلق منعقدہ 15 ویں بین الاقوامی نمائش میں اسلامی جمہوریہ سمیت جرمنی، تھائی لینڈ، چین اور ترکی کی کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 7 =