14 دسمبر، 2019 5:55 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83594072
0 Persons
ایران میں پاکستان کے نئے سفیر مقرر

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی محکمہ خارجہ نے "رحیم حیات قریشی" کو اسلامی جمہوریہ ایران میں بطور پاکستان کے نئے سفیر کا تعینات کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے آج بروز ہفتہ کو دنیا بھر میں خدمات سرانجام دینے والے 21 سینیئر افسران کو تبدیل کردیا ہے، وزیر اعظم "عمران خان" نے بھی نئے سفارت کاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

رحیم حیات قریشی جو ابھی جنوبی کوریا میں بطور پاکستانی سفیر کے فرائض سرانجام دے رہیں، کو ایران میں تعینات سابق خاتون پاکستانی سفیر "رفعت مسعود" کی جگہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

قریشی نے اس سے پہلے اقوام متحدہ میں بحثیت پاکستان کے مستقل مندوب، اسلامی تعاون تنظیم، پیرس، روم، اور دہلی نو میں پاکستان کے اعلی سفارتکار کی حیثیت سے فرائض سرانجام دی ہے۔

وہ 1348 کے شمسی سال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بین الاقوامی تعلقات اور حقوق میں بے اے کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود، 4 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =